آئین وقانون کی حکمرانی ملک کیلئے لازم ہو چکی ہے‘ جمہو ریت کی مضبوطی اور اسکا تحفظ بھی آئین وقانون سے ہی ممکن ہے ‘عام اور طاقتوار آدمی کیلئے قانون ایک جیسا ہی ہو نا چاہیے ،جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کا انٹرویو

اتوار 20 مارچ 2016 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) جسٹس ڈیمو کر ٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی ملک کیلئے لازم ہو چکی ہے ‘جمہو ریت کی مضبوطی اور اسکا تحفظ بھی آئین وقانون سے ہی ممکن ہے ‘عام اور طاقتوار آدمی کیلئے قانون ایک جیسا ہی ہو نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے کیونکہ جب ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک میں کسی بھی جرم کر نیوالوں کو سزا نہیں ملے سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا جمہو ریت میں ہے اور جمہوری حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں اور ملک میں ایسا سسٹم لائے حق دار کو اسکا حق ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کا دائرہ کا ر پورے ملک تک لیکر جائیں گے جسکے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :