یوم پاکستان پریڈکی تیاریاں ‘ریہرسل کے لیے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 12:58

یوم پاکستان پریڈکی تیاریاں ‘ریہرسل کے لیے اسلام آباد میں موبائل فون ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے،جو کہ دوپہر تک بند رہے گی۔موبائل فون سروس یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوںاور ریہرسل کے باعث بند کی گئی ہے جو پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔23مارچ یوم پاکستان کی پریڈ کو پاکستان کی تاریخ میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

عوام کی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر ا?ج سے 23 مارچ تک ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے جنرل پبلک ٹریفک پلان سے بار بار اگاہی کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے ٹریفک پلان کے مطابق 21 مارچ سے 23 مارچ تک فیض آباد سے راول ڈیم چوک اور زیرپوائنٹ انٹرچینج سے صبح 6 بجے سہ پہر تین بجے تمام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

(جاری ہے)

22 مارچ کی رات بارہ بجے سے 23 مارچ کی سہ پہر تین بجے تک گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے21مارچ کو فل ڈریس ریہرسل اور 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں میں مسلح افواج کی پریڈ کے حوالے سے سکیورٹی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اورٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیئے جامع اورمنظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔اسلام آباد میں 21اور 23 مارچ کو صبح 6 سے دوپہر تین بجے تک تمام ٹریفک کا داخلہ راول ڈیم سے فیض اباد فلائی اوور زیرو پوائنٹ تک بند ہوگا‘ 20مارچ رات 12 بجے سے لے کر 21مارچ دن ایک بجے اور 22مارچ رات بارہ بجے سے لے کر 23مارچ دن تین بجے تک اسلام اباد اور راولپنڈی میں تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

دریں اثنا شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میں 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل منعقد کی گئی۔فل ڈریس ریہرسل میں مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں، نرسز، بوائے اسکاﺅٹس اور گرل گایئڈز کے دستے بھی شریک ہوئے۔ فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ ڈائریکٹرجنرل جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ سمیت اعلیٰ فوجی افسران نے کیا۔

پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج سمیت رینجرز، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے دستوں نے شرکت کی جبکہ پاک فوج کی خواتین افسران کا دستہ بھی شامل ہوا۔فل ڈریس ریہرسل میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس میزائل سسٹم کی نمائش ہوئی، اسلحہ بردار ڈرون’برق‘ اور گائیڈڈ میزائل "براق" کے علاوہ ٹینک، توپخانہ بھی موجود تھا۔تینوں افواج کی ایئرڈیفنس کے ہیلےکاپٹرز اور فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ پریڈ میں پہلی بار ترکی کے ٹی 37 جہازوں نے بھی حصہ لیا۔