پاکستان ورلڈ ٹی20 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے :عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 15:42

پاکستان ورلڈ ٹی20 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے :عمران خان

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) دنیائے کرکٹ کے ہیرﺅ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی20 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے ، کرکٹ لیجنڈ کہتے ہیں کہ گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے خلاف نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں سب سے اچھا ہے اور موہالی کی باونسی وکٹ ہمارے فاسٹ بولرز کو مدد دے گی۔ورلڈ کپ فاتح کپتان نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس بھارت کے ہاتھوں شکست کا غم بھول کر میدان میں اتریں گے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شاہد آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کپتانی کے پیچھے دوڑے وہ کبھی اچھا قائد نہیں ہو سکتا ، کپتان کو فتح کا کریڈٹ نہیں لینا چائیے۔

متعلقہ عنوان :