آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 16:12

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ارجنٹائن کے سفیر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ارجنٹائن سفیر کی دونوں ممالک کو قریب لانے کی کاوشوں کو سراہا۔ ارجنٹائن سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے موثراقدامات کر رہا ہے۔