پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج ،ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا

پیر 21 مارچ 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم کیو ایم نے کراچی میں پارٹی کے ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا ۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کی بالا دستی کی بات کرونگا۔

(جاری ہے)

انسانی زندگی اور آئینی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے ہم نے غیر جمہوری اقدام نہ کرنے کی قسم اٹھائی ہے مارچ میں ایک ڈویلپمنٹ ہوتی ہے ہمارے 40 کارکنوں کو رینجر نے گرفتار کیا اور ابھی تک ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے گزشتہ رات شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے جبکہ پیرا شوٹ کے ذریعے آنیوالوں کا جے ٹی آئی میں ریکارڈ موجود ہے ۔

مارچ میں چھاپوں اور گرفتاریوں میں تیزی کیوں آئی ہے ؟ جمہوری عملداری کی نفی کی جا رہی ہے ۔ دو ورکرز ما ورائے عدالت قتل ہوئی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نوٹس کیوں نہیں لے رہے ۔ 117 پہلے سے لاپتہ افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ کراچی کے ساتھ کھلواڑ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ اس پر ہم علامتی واک آؤٹ کرتے ہیں ۔