سی سی پی نے موبی لنک اور وارد کے انضمام کی مشروط منظوری دے دی

پیر 21 مارچ 2016 22:56

سی سی پی نے موبی لنک اور وارد کے انضمام کی مشروط منظوری دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء)مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے موبی لنک اور وارد کے مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی،انضمام کی منظوری سی سی پی کی جانب سے نافذ کردہ شرائط کی بنیاد پر دی گئی ہے،اس معاملے کی انکوائری چیئرپرسن سی سی پی ودیا خلیل،ڈاکٹر شہزاد عنصر اور اکرام الحق قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا،تفصیلی فیصلے میں کمیشن نے دونوں کمپنیوں کیادغام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

یہ جائزہ فریقین،مقابلے کی دوڑ میں حصہ لینے والوں اور پی ٹی اے کے ساتھ مشاورت کی بنیادوں پر لیا گیااور اس دوران دونوں کمپنیوں کے ادغام کے حوالے سے مقابلہ سازی سے متعلق خدشات سامنے آئے جنہیں مؤثر انداز میں فریقین کی جانب سے دور کیا گیا