لاہور پریس کلب کے عہدیدران کا سنیئرصحافی اشتیاق حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 23:17

لاہور پریس کلب کے عہدیدران کا سنیئرصحافی اشتیاق حسین کے انتقال پر اظہار ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی ، خزانچی ظہیر احمد بابر اور اراکین گورننگ باڈی نے پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اور اے پی پی اردو سروس کے انچارج اشتیاق حسین کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ہردلعزیز اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے ،مرحوم شعبہ صحافت میں اہم مقام رکھتے تھے، انکی ناگہانی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جسے پر کرنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :