ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل ایس ای متعارف کروا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 مارچ 2016 00:03

ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل ایس ای متعارف کروا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء)ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل ایس ای متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل کی جانب سے نیا شاہکار متعارف کروایا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے مشہور آئی فون کا نیا ماڈل ایس ای متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موبائل فون کی اسکرین کی لمبائی 4 انچ رکھی گئی ہے۔ جبکہ اس میں 85۔1 گیگا ہارٹز ڈوئل کور ٹوئسٹر پراسیسر اور 1 جی بی ریم موجود ہے۔ اس موبائل میں 16 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔ آئی فون ایس ای کو سلور، گلابی، گولڈ اور گرے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 16 جی بی اسٹریج کیساتھ اس موبائل کی قیمت 399 ڈالر جبکہ 64 جی بی اسٹوریج کیساتھ اس موبائل کی قیمت 499 ڈالر رکھی گئی ہے۔