اعتزاز احسن اینڈ کمپنی گزشتہ روز اسمبلی میں اپنی خفت مٹانے کے لئے بلاوجہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، انہیں مشرف کے حوالے سے کچھ کہنا ہوتا تو اسمبلی میں بیان کرتے، حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی میں اپنی کارکردگی کی شرمندگی چھپانے کے لئے اب وہ جھوٹ اور فریب کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں ، گزشتہ روز اسمبلی میں بھی انہیں لاجواب کیا تھا اور آئندہ بھی ان کے دہرے معیار اور منافقت کا پول وعوام کے سامنے کھولتا رہوں گا

وزیر داخلہ چوہدری نثار کااپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائے جانے پر ردعمل

منگل 22 مارچ 2016 22:48

اعتزاز احسن اینڈ کمپنی گزشتہ روز اسمبلی میں اپنی خفت مٹانے کے لئے بلاوجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اینڈ کمپنی گزشتہ روز اسمبلی میں اپنی خفت مٹانے کے لئے بلاوجہ ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، انہیں مشرف کے حوالے سے کچھ کہنا ہوتا تو اسمبلی میں بیان کرتے، حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی میں اپنی کارکردگی کی شرمندگی چھپانے کے لئے اب وہ جھوٹ اور فریب کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں ، گزشتہ روز اسمبلی میں بھی انہیں لاجواب کیا تھا اور آئندہ بھی ان کے دہرے معیار اور منافقت کا پول وعوام کے سامنے کھولتا رہوں گا۔

منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز احسن اینڈکمپنی اس وقت کہاں تھے جب ان کے لیڈر مشرف سے سودے بازی کر کے این آراو کی تشکیل کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ اس وقت کہاں تھے جب مشرف کے 2007کے جمہوریت کش اقدام کے بعد پی پی پی اپوزشین کو چھوڑ کر مشرف کی صفوں میں جا بیٹھی اور اپوزیشن کے ساتھ استعفے دینے سے انکار کر دیا۔

اعتزاز احسن اس وقت کیوں مجرمانہ خاموشی کا شکار ہوئے جب ان کے لیڈر اسی جنرل مشرف کے ساتھ دبئی میں پاکستان کے آئین کے منافی معاہدے کر رہے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے آپ کو جمہوریت اور قانون کا چیمپئن کہنے والے اعتزاز احسن کے قول وفعل میں اتنے تضادات ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان تضادات کا نقشہ قوم کے سامنے پیش کیا جائے میں اس کے لئے تیار ہوں خواہ اس کا میدان اسمبلی میں لگے یا عدالت میں ۔