دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،ان کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید،برسلز میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

منگل 22 مارچ 2016 22:50

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے برسلز میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔