رحیم یار خان ، یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی سکول کے بچوں کے لئے 2 روزہ ”زندہ بادپاکستان“ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بدھ 23 مارچ 2016 14:53

رحیم یار خان۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) ضلع رحیم یار خان میں گورنمنٹ کے6اسپیشل پرسنزسکول کے بچوں کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے 2 روزہ زندہ بادپاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں جن میں بچوں کا جوش دیدنی ہے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچزکی کمنڑری بھی خصوصی بچے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان محمد اشفاق نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی سی اوکیپٹن(ر)محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پرضلع کے تمام اسپیشل بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں اوریہ مقابلے 2روزجاری رہیں گے۔

مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی رحیم یار خان میں یوم پاکستان کے موقع پر اس طرح کے سپورٹس کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام نہیں کیا گیا جو ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اس بارکیا گیا ہے۔