بعض سینئر کھلاڑی میرے خلاف سازشیں کررہے ہیں : شاہد آفرید ی

بدھ 23 مارچ 2016 16:22

بعض سینئر کھلاڑی میرے خلاف سازشیں کررہے ہیں : شاہد آفرید ی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مارچ2016ء )قومی ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اب کپتان شاہد آفرید ی کی جانب سے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر ان کیخلاف سازشیں کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد شاہد آفرید ی سینئر کھلاڑیوں پرخوب گرجے برسے ،ان کا کہنا تھاکہ ٹیم میں موجود بعض سینئر کھلاڑی ان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور اسی لیے انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے آخری 5اوورز میں انتہائی ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا جو ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اننگز کے آخری دن اوورز میں انتہائی ناقص بلے باز ی کا مظاہرہ کیا تھا اور عمر اکمل ، احمد شہزا د اور شعیب ملک کی سست روی سے کی گئی بلے بازی کے باعث گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔