کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ 23 مارچ 2016 17:10

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص بہاؤ الدین کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :