کوئٹہ:حساس اداروں کی تاریخی کاروائی :بلوچستان سے بھارتی نیول کا حاضر سروس کمانڈرکل بھوشن یادیوگرفتار، بلوچستان ،کراچی کی پاکستان سے علیحدگی اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی سازش کا اعتراف،بھارتی حاضر سروس کمانڈر نے بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کیلئے کام کرنے کا بھی اعتراف کرلیا،بھارتی خفیہ ایجنسی راکے ایجنٹ کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 16:02

کوئٹہ:حساس اداروں کی تاریخی کاروائی :بلوچستان سے بھارتی نیول کا حاضر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) :حساس اداروں نےبلوچستان میں تاریخی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف کام کرنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملک توڑنے کی سازش ناکام بنادی ہے،حساس اداروں نےخفیہ اطلاعات ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے بھارتی نیول کا حاضر سروس کمانڈر”را“ کا ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی نیول کے حاضر سروس کمانڈر”کل بھوشن یادیو“نے ابتدائی تحقیقات میں بلوچستان ،کراچی کی پاکستان سے علیحدگی اور فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی سازش سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کیلئے پاکستان میں مخصوص مشن اور کاروائیوں کیلئے متعین ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کو حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتاربھارتی فوج کا افسر بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں اور پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے میں تھا۔ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ایجنٹ کو مزید تفتیش کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ حساس اداروں کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی کارروائی ہے جس میں ممکنہ طور پر دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دے دی گئی ہے۔