ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے،شہداء کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ائیرچیف مارشل سہیل امان
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مارچ 2016 16:48
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنج سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کیلئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد بڈھ بیر کے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ بڈھ بیر بیس پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا یہ پہلا حملہ تھا۔
پاک فضائیہ کے جوانوں نے صرف 45 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جو پاک فضائیہ کے جوانوں کی ہمت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہدا کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انکو تعلیم‘ صحت اور دیگر سہولیات مفت فراہم کریں گے۔
لواحقین کے لئے علیحدہ فنڈ قائم کر دیا ہے تاکہ انکو سہولیات کی فراہمی میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے آگاہ ہیں۔ پاک فضائیہ کے جوان اس ملک کے دفاع کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ ائیر چیف نے شہدا اور غازیوں کے لواحقین میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.