را کے افسر کی گرفتاری ، دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کشمنر کی طلبی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 10:42

را کے افسر کی گرفتاری ، دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کشمنر کی طلبی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : گذشتہ روز بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر بھوشن یادیو کو گرفتار کیا۔ جس کے پیش نظر دفتر خارجہ پاکستان نے آج بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔ دفتر خارجہ کے سامنے پیش ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر کو بلوچستان سے را کے افسر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت سے بلوچستان میں را کی سرگرمیوں سے متعلق وضاحت پیش کرنے کو بھی کہا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ را کا افسر بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی حکام را کے افسر کی بلوچستان میں موجودگی کی وضاحت کریں۔ بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ را کے افسر کے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔لہٰذا بھارتی حکومت اس سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرے۔

متعلقہ عنوان :