وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 29 واں اجلاس اختتام پذیر

اجلاس میں ملک بھر میں مردم شماری موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 10:55

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 29 واں اجلاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 29 واں اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں چھٹی مردم شماری کے انعقاد سے متعلق تیاریوں کے امور پر محکمہ شماریات کی جانب سے بریف کیا ۔ محکمہ شماریات کی جانب سے اس ضمن میں فوج کی دستیابی سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں مردم شماری ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج سے دوبارہ مشاورت کے بعد کی جائے گی۔مزید یہ کہ مردم شماری کا مرحلہ وار انعقاد ممکن نہیں ہے۔ محکمہ شماریات نے اجلاس میں اپنی بریفنگ میں کہا کہ مسلح افواج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں۔مردم شماری کا مرحلہ وار انعقاد کیا گیا تو یہ عالمی معیار کی طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہو گی۔ اجلاس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :