سیاست دانوں کے بعد پولیس میں بھی جعلی ڈگریوں والے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف
میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 15:15
اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) سیاست دانوں کے بعد پولیس میں بھی جعلی ڈگریوں والے افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے‘تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں9اہلکاروں کی ڈگریاں تصدیق کروانے پر جعلی ثابت ہوئی ہیں یہ پولیس اہلکار6 سال تک جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد پولیس کے ان اہلکاروں کی میٹرک کی اسناد جعلی قرار دی گئی ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج انہیں نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں‘تاہم آج تک جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر کسی سیاست دان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا6 سال پہلے اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہونے والے یہ تمام اہلکار پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں تعینات تھے۔
پولیس میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوا تو انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے ان 9 اہلکاروں کی اسناد جعلی قرار دے دیں۔ ڈگریاں جعلی ہونے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کر دیا گیا لیکن ان کی گرفتاری کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.