واپڈاٹاؤن سوسائٹی بائی لاز میں مجوزہ تبدیلی کی منظوری اورنئے الیکشن کے بعد ہی کام شروع ہو سکے گا

ای ڈی اوکوآپریٹومیاں عبدالغفور احمد

جمعہ 25 مارچ 2016 16:17

ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسر (ای ڈی او)کوآپریٹوڈیپارٹمنٹ پنجاب میاں عبدالغفور احمدنے کہاکہ واپڈٹاؤن سوسائٹی کیخلاف شکایات کے انبار نہ صرف کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ بلکہ نیب کوبھی موصول ہوئے جس پرقانون کے مطابق کارروائی شروع ہوچکی ہے۔”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔

2016ء “سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واپڈٹاؤن فیز ون ،ٹواورتھری کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ کے تحت کام کرنے کے پابندہیں اس سوسائٹی کوچلانے کیلئے2011 ء میں ہونے والے الیکشن اوراس کے نتیجے میں بننے والی مینجمنٹ کمیٹی (ایم سی )کی میعاد2014 ء میں ختم ہوگئی ،اس ایم سی نے نئے الیکشن کرانے کی بجائے رجسٹرارکوآپریٹوپنجاب سے ایک سال کی توسیع کی درخواست کی، توسیع کے بعد انہوں نے اپنے طورپرپھرالیکشن کرائے جس میں 9بڑے عہدوں پرسابقہ ایم سی کے افرادکاہی بلامقابلہ منتخب ہونے کااعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس الیکشن کے خلاف رجسٹرار کوآپریٹوکوشکایات موصول ہونے پرہردوفریقین کوسننے کے بعد وہ الیکشن کالعدم قراردیدیاگیاجبکہ سوسائٹی کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے موجودہ قوانین میں معمولی تبدیلی بھی تجویزکی گئی ،واپڈاٹاؤن سوسائٹی کیساتھ عہدیداران اوردیگر متعلقہ افرادکوباربار درخواست کی گئی ہے کہ وہ میٹنگ کرکے اس معاملے کوفائنل کریں لیکن میپکو یونین کے کچھ دھڑے اورسابقہ ایم سی کے افراداس معاملے کوحل کرنے کی بجائے خودلٹکارہے ہیں نہ وہ کوآپریٹوڈیپارٹمنٹ سے میٹنگ کررہے ہیں اورنہ ہی مجوزہ ترامیم کومنظورکرکے نئے الیکشن کرانے کی طرف قدم بڑھارہے ہیں۔

ای ڈی او نے کہاکہ واپڈاٹاؤن سوسائٹی میں ہزاروں لوگوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، حکومت نہ توان کے سرمائے کوخطرے میں ڈال سکتی ہے اورنہ ہی کسی کویہ اجازت دے سکتی ہے کہ وہ عوام کے پیسوں پرمن مرضی کے فیصلے کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے مفادات حاصل کرے۔کوآپریٹوسوسائٹی ایکٹ موجودہے جوبھی کام ہوگاقانون کے مطابق ہی ہوگا،کسی کی ذاتی پسندناپسند پرنہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم فوراََالیکشن کراکرواپڈاٹاؤن سوسائٹی کے کام کوجاری رکھناچاہتے ہیں لیکن کچھ سابقہ عہدیداردوبارہ عہدوں پرقابض ہوناچاہتے ہیں، عوام کوخودسوچناچاہیے کہ اگروہ پہلے بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے تواب الیکشن سے خوفزدہ کیوں ہیں اورکیاوجہ ہے کہ وہ ہرحال میں عہدے حاصل کرناچاہتے ہیں اوراس کیلئے وہ عوام کی طرف سے کی گئی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کوجامد کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ای ڈی او کوآپریٹو نے بتایاکہ واپڈاٹاؤن سوسائٹی کی سابقہ ایم سی کی ایک درخواست ہائی کورٹ سے بھی خارج ہوچکی ہے ،اس کے علاوہ ان کی اپیل سیکرٹری کوآپریٹوپنجاب کے پاس بھی موجودہے جس پرفیصلے کااعلان جلدمتوقع ہے تاہم ان کے خلاف زمین خریداری ،کمرشل ایریاکی دکانوں کی قوانین سے ہٹ کرفروخت ،فیزتھری کے نقشے کی ایم ڈی اے سے منظوری نہ لینا ،اپنے فرنٹ مین کے ذریعہ زمینوں کی خریداری ،بغیراجازت تعمیر ات کرانااوردیگرالزامات کے بہت سے شواہدسامنے آچکے ہیں اورنیب اس سلسلے میں سوسائٹی کاریکارڈ قبضے میں لینے اورتفتیش کوآگے بڑھانے پرکام شروع کرچکاہے۔

میاں عبدالغفورنے کہاکہ واپڈاٹاؤن کی سابقہ مینجمنٹ کمیٹی (ایم سی )اوردیگر سٹیک ہولڈرز ہمارے ساتھ میٹنگ کرکے تمام معاملات کومشاورت سے شق وار اوکے کرلیں ہمارامحکمہ فوراََالیکشن کراکرنئی منتخب باڈی کو تمام تراختیارات منتقل کردے گا۔دریں اثناء واپڈٹاؤن سوسائٹی کے سابق جنرل سیکرٹری سعیدخان کو گزشتہ رات نیب ملتان نے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :