اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تہران سے ڈالر کے بجائے یورو میں تجارت کرنے کا فیصلہ
جمعہ 25 مارچ 2016 22:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تہران سے ڈالر کے بجائے یورو میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت تجارت نے اس حوالے سے مسودہ تیار کرلیا، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وزارت تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر سے ابھی کچھ اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائی ہیں جس کے باعث فی الحال ایران کے ساتھ ڈالر میں تجارت کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنا ممکن نہیں اگر ڈالر میں تجارت کے لیے لیٹر آف کریڈٹ جاری کردیا تو امریکا کی جانب سے پاکستان کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، اس کے برعکس یورو میں فوری تجارت کے لئے یورپی بینکوں کی جانب سے کسی رکاوٹ کا خدشہ نہیں۔
دوسری جانب ایرانی تاجر جلد پاکستان سے تجارت کے لئے ایل سی کھولنا شروع کردیں گے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بینکوں اور تاجروں کو آگہی فراہم کرنے کے لئے کراچی میں آئندہ ماہ سیمینار منعقد کیا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.