پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ اورمضرِ صحت دودھ کی فراہمی کے خلاف کاروائیاں جا ری

جمعہ 25 مارچ 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی مختلف گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے05 گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں میں 6664لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کل 07نمونہ جات لئیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

مز ید بر اں فیلڈ ٹیمز کی نا قص اور مضر صحت دو دھ فرو خت کر نے والی دکا نو ں کے خلا ف بھی کا ر وا ئیا ں جا ری ہیں جسکی بنا پر مختلف دکا نو ں پر دو دھ کی چیکنگ کی جا رھی ہے۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ہد رہ میں کا ر وا ئی کر تے ہوئے بلا گجر ملک شا پ کومو قع پر چیک کیا اور نا قص دودھ فر و خت کر نے کی بنا مو قع سے 800 لیٹر دودھ ضا ئع کر دیا گیا جبکہ دا تا گنج بخش ٹا ؤ ن کی ٹیم نے کا ر وا ئی کے دو را ن عبد الکر یم روڈ پر ما نی ملک شا پ، مد نی ملک شا پ اور حا جی احمد حسین ملک شا پ کو مضر صحت دودھ فر و خت کر نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا اور نمو نہ جا ت لے کر لیبا ر ٹر ی بھجوا دیئے گئے۔

مز ید بر اں عز یز بھٹی ٹا ؤ ن کی ٹیم نے ضر ا ر شہید رو ڈ پر طلحہ ریسٹو رینٹ کو نا قص صفا ئی کی بن پر جر ما نہ عا ید کیا اور بہتر ی کے ا حکا ما ت جا ری کیئے۔

متعلقہ عنوان :