Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں این اے 122ضمنی انتخاب کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 23:02

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں این اے 122ضمنی انتخاب کے ریکارڈ ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122ضمنی انتخاب کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن میں این اے122کے ضمنی انتخاب کی تفصیلات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم فروری کو انہیں ریکارڈ مہیا کرنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن حلقے کے الیکشن سے قبل ووٹرز کی فہرستیں اور حلقے سے منتقل کیے گئے تمام ووٹرز کی تفصیلات فراہم کرے۔ جبکہ الیکشن کے تمام ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات