”را“ کے بہت بڑے افسرکی گرفتاری پاکستان کے خفیہ اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے ‘ آصف احمد علی

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سابق وزیرخارجہ پاکستان سردارآصف احمدعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے بہت بڑے افسرکی گرفتاری پاکستان کے خفیہ اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے جسے پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمدعلی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکرآج تک بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا‘ پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے بدامنی پھیلانے کیلئے وہ جاسوسی اور دہشتگردی کرارہاہے جس کا اعتراف کھلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ بنگلہ دیش بنانے بھی بھارت کاہاتھ ملوث تھا‘ماضی میں پاکستان کے حساس ادارے مہران بیس‘کامران بیس‘جی ایچ کیو‘ ایبٹ آباد پبلک سکول و دیگرمیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ملوث تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مشرقی پاکستان کے بعدبلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیراں ہے ‘پاک چین راہداری منصوبہ بھی بھارت کی آنکھ میں کھڑک رہاتھا اس پر کام کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی نے بلوچستان سمیت پورے ملک میں اپنے ایجنٹوں کو پھیلارکھاہے اب بھارتی خفیہ ایجنسی کے بڑے افسرکی گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی گھناؤنا کھیل کھل کر سامنے آگیاہے۔

پاکستان وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو اب دھیمی پالیسی اپنانے کی بجائے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پور بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھانا چاہیے کہ ہم دوستی کا ہاتھ بھارت کی طرف بڑھاکر جنوبی ایشیاء میں امن کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور بھارت دوستی کی بجائے کیا کچھ کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر سے پوچھ گچھ سے اس بات کا بھی پتہ لگانا چاہئیے کہ کون کون سی جماعتیں بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈنگ لیکر ملک کی سا لمیت کیخلاف کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :