میری زندگی کی خواہش ہے معذور بچوں کے لیے سکول بنواؤں‘ صنم سعید

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:48

میری زندگی کی خواہش ہے معذور بچوں کے لیے سکول بنواؤں‘ صنم سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ میں معذور بچوں کے لیے سکول بنواں ، اس سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد میری خواہش پوری ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ میں اس وقت ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ میں مصروف ہوں اور اس کے ساتھ میں اپنے خواب کو بھی ساتھ لے کر چل رہی ہوں ‘ خدا کو منظور ہوا تو بغیر کسی حکومتی سپورٹ کے میں غریب اور معذور بچوں کے لئے سکول بنا کر اپنی دلی خواہش کو جلد از جلد پورا کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :