سکیموں،پلاٹوں کی بندر بانٹ کر کے عوامی ضمیر خریدنے کا دور بیت چکاہے،تبدیلی نوشتہ دیوار ہے،نور الباری

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:28

راولپنڈی ،ابیٹ آباد،شنکیاری،مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیروامیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6نورالباری نے کہاہے کہ سکیموں اور پلاٹوں کی بندر بانٹ کر کے عوامی ضمیر خریدنے کا دور بیت چکاہے،تبدیلی نوشتہ دیوار ہے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران ابیٹ آباد،مانسہرہ،شنکیاری،عنایت آبادسمیت دیگر مقامات پر کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر راسلہ خان،الیاس،مظفر میر،زاہد حفیظ،شیخ نثار،رفیق شیخ ،میر جان ،ظہیر احمدسمیت دیگر قائدین ہمراہ تھے،کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ سکمیوں کے نام پر لوٹ مار کا یوم حساب آچکاہے،مہاجرین کے حقوق کے نام پر جو کرپشن ہوئی اس کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انھوں نے کہاکہ انتخابات جیت کر مہاجرین کو ان کے حقوق ان کے گھر کی دھیلز پر پہنچائیں گے اور ایسی ایسی سکیمیں دیں گے جن سے مہاجرین کے مسائل حل ہوں گے،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ، اس موقع پر مہاجرین نے ان کو مکمل تعاون کو یقین دلایا اور نورالباری نے ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل حل صورت حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :