ایرانی صدر حسن روحانی نے آرمی چیف سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سے متعلق بات چیت ہونے کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 20:57

ایرانی صدر حسن روحانی نے آرمی چیف سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے آرمی چیف سے ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سے متعلق بات چیت ہونے کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی ان دنوں پاکستان کے دورے کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی اردو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن کے مطابق ان کے اور پاکستان کے آرمی چیف راحیل شریف کے مابین ملاقات کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :