سیاچن گلیشئر میں برفانی تودے سے بھارتی فوجی کی لاش برآمد

ہفتہ 26 مارچ 2016 21:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء ) دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشئر میں برفانی تودے سے بھارتی فوجی کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ سیاچن گلیشئر میں برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی فوجی سنیل رائے ترتک سیکٹر میں فوجی گشتی پارٹی پر برفانی تودہ گرنے سے زد میں آکر دب گیا تھا جس کی لاش ریسکیو ٹیموں نے نکال لی ہے ۔واضح ہے کہدنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشئر میں برفانی تودے گرنے سے متعد د بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :