لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکہ، 55 افراد شہید، 100 سے زائد افراد زخمی

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 19:12

لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکہ، 55 افراد شہید، 100 سے زائد افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں 55 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور تفریحی پارک اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ پارک کے گیٹ نمبر 1 پر موٹر سائیکل اسٹینڈ پر ہوا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس میں 5 سے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکے کرنے والے مبینہ خود کش حملہ آور کی عمر 27 سے 30 برس کے درمیان تھی۔ دھماکے کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 55 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہید اور زخمی افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمی افراد کو جناح ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے علاقمہ اقبال پارک اور اس سے ملحقہ علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جبکہ لاہور بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔