گلشن اقبال دھماکہ، کل لاہور بھر کے کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی اتوار 27 مارچ 2016 23:23

گلشن اقبال دھماکہ، کل لاہور بھر کے کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) گلشن اقبال دھماکے کے بعد کل لاہور بھر کے کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد اب لاہور کی تاجر برادری کی جانب سے سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کل لاہور بھر کے کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔