صوبائی وزراء کی گلشن اقبال پارک خودکش دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔صوبائی وزراء

اتوار 27 مارچ 2016 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ‘ وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید‘ وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور اور وزیرمعدنیات چوہدری شیرعلی خان نے گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔