لاہور دہشت گرد حملہ، وزیر اعظم نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 28 مارچ 2016 00:44

لاہور دہشت گرد حملہ، وزیر اعظم نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27مارچ۔2016ء) لاہور دہشت گرد حملے کے بعد وزیر اعظم نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام علامہ اقبال پارک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک 69 سے زائد افراد شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر اعلی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لاہور دہشت گرد حملے کی تفصیلات کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔ جب کے اس دوران وزیراعظم کی جانب سے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کو پیر کے روز برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو ہر حال میں ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں۔