Live Updates

لاہور: اس حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وقت آ گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 مارچ 2016 15:52

لاہور: اس حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وقت آ گیا ہے کہ نیشنل ایکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرنگ لگنے سے مریضوں کی حالت خاصی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسلام کا نام استعمال کر کے ایسے کام کر رہے ہیں وہ ہمارے دین اور آخری پیغمبرﷺ کی تعلیمات کے بالکل برعکس ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے بعد یہ واقعہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس کے بعد قوم متحد ہو گئی ہے ، اور اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پھر سے تمام صوبوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت ہر جگہ دہشت گردی کا تعاقب کر کے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب قت آ گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر تمام صوبوں میں پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کوانتقامی کارروائیوں کے لیے اور پروٹوکول کے لیے استعمال کرنے کی بجائے پروفیشنل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں میٹرو ٹرین کی بجائے سکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات