جنوبی پنجاب کے مدارس سے طلباء افغانستان میں ٹریننگ لیتے رہے ہیں ‘غر بت کے وجہ سے لوگ بچوں کو سکولوں کی بجائے مدارس میں پڑھانے کو تر جیح دیتے ہیں ‘لاہور کی سڑکوں پر ایک میٹرو کیلئے200ارب لگ جاتے ہیں ، جنوبی پنجاب میں جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبورہیں ، لوگوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں‘

پاکستان تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کاانٹرویو

پیر 28 مارچ 2016 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مدارس سے طلباء افغانستان میں ٹریننگ لیتے رہے ہیں ‘غر بت کے وجہ سے لوگ بچوں کو سکولوں کی بجائے مدارس میں پڑھانے کو تر جیح دیتے ہیں ‘لاہور کی سڑکوں پر ایک میٹرو کیلئے200ارب لگ جاتے ہیں مگر جنوبی پنجاب میں جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبورہیں اور لوگوں کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار عامر ڈوگر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنوبی پنجاب میں غر بت اور احساس محرومی سب سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے وہاں لوگوں کے پاس اپنے بچوں کو سکولوں میں پڑ ھانے کیلئے اخر اجات نہیں ہیں جسکی وجہ سے وہ بچوں کو مفت تعلیم کیلئے دینی مدارس میں پڑھاتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عامرڈوگر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں بہا ؤلپور اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع سے دینی مدارس کے طلباء تر بیت کیلئے افغانستان جاتے رہے ہیں مگر اب دہشت گردی کا خاتمہ اور دہشت گردوں کی پیدوار کو روکنا حکومت کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جنوبی پنجاب کے حساس محرومی کے خاتمے پر توجہ دینا ہوگی ۔