مصری ایئرلائن کی پروازایم ایس 181میں کتنے مسافرسوار تھے؟میڈیا نے دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 29 مارچ 2016 15:44

مصری ایئرلائن کی پروازایم ایس 181میں کتنے مسافرسوار تھے؟میڈیا نے دنیا ..

لارناکا (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مارچ۔2016ء) مصری ایئرلائن کی پروازایم ایس 181میں حقیقت میں کتنے مسافرسوار تھے یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا کیونکہ دنیا بھر کے میڈیا میں مسافروں کی تعداد کے بارے میں بہت بڑا تضاد سامنے آرہا ہے ‘امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ طیارے میں81مسافرسوار تھے‘جبکہ وائس آف امریکہ کے مطابق یہ تعداد 56‘بی بی سی کے مطابق 49سی این بی سی کے مطابق51جبکہ بعض عالمی نشریاتی ادارے مسافروں کی تعداد62بتارہے ہیں دوسری جانب اسکندریہ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر حسنی حسن نے کہا ہے کہ طیارے پر 26 غیرملکی سوار تھے جن میں 8 امریکی، 4 برطانوی، 4 ڈچ،2 بیلجیئین، ایک فرانسیسی، ایک اطالوی، 2 یونانی اور ایک شامی شہری شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تین دیگر غیر ملکیوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

مصر کے ہوا بازی کے حکام نے کہا کہ یہ طیارہ ایم ایس 181 ایئربس ہے اور اس پر 81 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے جبکہ کچھ گھنٹوں کے بعد مصری سول ایوی ایشن نے ٹوئٹرپر مسافروں کی تعداد کی تصیح کرتے ہوئے بتایاکہ طیارے میں عملے کے سات افراد سمیت 55 مسافر موجود تھے جن میں 10 امریکی اور 8 برطانوی مسافر تھے۔

مسافروں کی تعداد کے علاوہ ہائی جیکر کی شناخت کے بارے میں بھی میڈیا شدیدکنفیوژن کا شکار ہے‘ انٹرنیشنل میڈیا نے پہلے 27سالہ ابراہیم ثمامہ کو ہائی جیکرکے طور پر شناخت کیا جبکہ مصری میڈیا کا کہنا ہے ہائی جیکرکا نام ابراہیم ثمامہ نہیں بلکہ قاہرہ کی یونیورسٹی کا ایک پروفیسرصفی الدین مصطفی ہے ‘دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مصرکے وزیرخارجہ کی جانب سے ایک پوسٹ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ہائی جیکرکو بیوقوف انسان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ‘اس نے یہ بیوقوفانہ حرکت کی ہے-

مصری ایئرلائن کی پروازایم ایس 181میں کتنے مسافرسوار تھے؟میڈیا نے دنیا ..

متعلقہ عنوان :