اسلام آباد ڈی چوک دھرنا ، مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آج رات آپریشن کا فیصلہ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 16:31

اسلام آباد ڈی چوک دھرنا ، مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آج رات آپریشن کا فیصلہ۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دئے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے حنکت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سینئیر رہنماؤں پر مشتمل ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر دھرنا دئے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آپریشن آج رات کو کیا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر پنجاب پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر مظاہرین از خود جانا چاہیں تو انہیں اجازت ہے لیکن اگر مظاہرین نے جانے سے انکار کیا تو ان کو زبردستی اور قانون کے تحت ہٹانے کے لیے آج رات ہی آپریشن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پولیس، رینجرز اور متعلقہ اداروں کو تیاریوں کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر مظاہرین کا دھرنا آج تیسرے روز میں داخل ہو گیا تھا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے کے مظاہرین کو ہٹانے اور کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :