کینیڈین وزیر اعظم کی نواز شریف کو ٹیلیفون لاہور بم دھماکے کی مذمت

کینیڈا مشکل گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے نواز شریف

منگل 29 مارچ 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کینیڈا مشکل گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور لاہور بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ کینیڈین وزیراعظم نے اس قسم کی غیر انسانی دہشت گردی کی کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کیساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :