حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 22:21

حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے کے قائدین اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں شاہ اویس نورانی اور حاجی رفیق پردیسی نے حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستارعیسانی اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔ حکومت اوردھرنا قائدین کے درمیان معاہدے کوتحریری شکل دی جارہی ہے۔ مظاہرین کے ریڈ زون سے جلد روانہ ہو جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :