سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چن چن کر گرفتار کریں گے: چودھری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 22:31

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چن چن کر گرفتار کریں گے: چودھری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چن چن کر گرفتار کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے نام تماشہ کیا گیا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چن چن کر گرفتار کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بہت ساری وڈیو محفوظ کرلی ہیں جنھوں نےاملاک کونقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ گرفتاریوں کی تفصیل کل بتاؤں گا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چہلم کی آڑ میں چند لوگوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی۔ چہلم کے بعد پرامن منتشر ہونے کی شرط پر اجازت دی گئی تھی۔ تاہم بعض ایسے لوگ تھے جنھوں نے زبان کا پاس نہیں کیا۔ حکومت اب یقینی بنائے گی کہ آیندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :