جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: چودھری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 29 مارچ 2016 23:15

جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: چودھری نثار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہونے والے تشدد کے واقعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

جنید جمشید سے متعلق سول ایوی ایشن سے رکارڈ مانگا ہے۔ سی پی او کو جنید جمشید سے بات کرنے کوبھی کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :