ڈی چوک پر مظاہرین کے خلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع۔ وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 16:44

ڈی چوک پر مظاہرین کے خلاف آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع۔ وزارت داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے مظاہرین کے قائدین کو حتمی طور پر حکومتی موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستوں نے مظاہرین کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ پولیس اور ایف سی سمیت رینجرز نے بھی مظاہرین کے گرد گھیرا تنگ کے لیے چاروں اطراف سے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اہلکاروں کو موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق مظاہرین کو محض منتشر کیا جائے گا، ہدایات کے مطابق اس سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :