سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 13:13

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تفصیلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء) : سپریم کورٹ نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا جو کہ 13صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا کہ حکومت نے اپیل میں ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل اس سے متعلق کوئی ہدایات لے کر نہیں آئے تھے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے خلاف مختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں، سندھ ہائی کورٹ کا مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق تھا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مشرف کے خلاف مقدمات زیر التوا ہونے کے باوجود وفاق اور خصوصی عدالت نے واضح موقف اختیار نہیں کیا۔ محض ٹھو س شواہد پر ہی کسی کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد عبوری حکم موثر نہیں رہتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز خصوصی عدالت میں مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت میں بھی مشرف کی عدم حاضری اور بیرون ملک روانگی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کو طلب کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :