بھارت سے شاندار فتح ، سیمی کی پشتو میں ٹویٹ

جمعہ 1 اپریل 2016 16:26

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھارت کیخلاف ورلڈ ٹی 20 میں جیت کے بعد دوبارہ پشتو میں ٹویٹ کر دیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی ، ڈیرن سیمی نے اس دوران پشتو زبان پر کافی مہارت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ڈیرن سیمی اب اپنے جذبات کا اظہار پشتو میں کر رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی کی ٹویٹ کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے موقع موقع گا کر بھارت کو چڑانے کی کوشش کی اور ویسٹ انڈیز کو فتح پر مبارکباد دی۔اس سے پہلے بھی ڈیرن سیمی نے پشتو میں ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”میں خیبر کی عام سی لڑکی کیلئے یورپ کی خوبصورت لڑکیاں قربان کرنے کو تیار ہوں“۔