سپریم کورٹ نے توقیر صادق کی جانب سے اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یاسین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:52

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کی جانب سے اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یاسین کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توقیر صادق کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔ اس موقع درخواست کی پیروی کیلئے نہ درخواست گزار اورنہ ان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کو استفسارپر بتایاگیاکہ کیس کی تاریخ سماعت مقررہونے کے باوجود توقیر صادق عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ عدالت عدم پیروی کے باعث درخواست خارج کر دی۔