برطانوی ہائی کمشنر کی پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات‘قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 22:36

برطانوی ہائی کمشنر کی پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات‘قومی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) برطانوی ہائی کمشنر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے تینوں کرکٹرز کو ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرونے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی جس میں پاکستان اے اور قومی کرکٹ ٹیم کے رواں برس دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے والے تینوں قومی کرکٹرز سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی صورت میں ویزوں کے اجراءمیں نرمی برتنے کی درخواست کی۔