انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 13:42

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور قمر منصور پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم قائد، فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :