کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں‌ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 اپریل 2016 14:11

کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں‌ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف جنرل راحیل ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اپریل 2016ء) : کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک، گورنر کے پی کے ، ڈی جی آئی ایس پی آر، کورکمانڈر پشاور اور سینئیر سول حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور قبائلی علاقوں میں متاثرین کی واپسی اور ان کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔