اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں روپے کا نقصان گرفتار ملزمان ادا کریں گے ، پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 اپریل 2016 15:46

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2016ء) اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے ڈی چوک دھرنے کے دوران ہونے والا کروڑوں روپے کا نقصان گرفتار ملزمان ادا کریں گے ، پولیس نے ڈی چوک پر جلائے گئے ٹرک ، کنٹینرز مالکان سے کلیمز مانگ لئے جنہیں پولیس فائل کا حصہ بنایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کے چہلم کے موقع پر مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس اسٹیشنز اور دیگر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

مظاہرین نے راستے بند کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کھڑے کئے گئے ٹرک اور کنٹینرز نذر آتش کر دیئے جس سے گاڑی مالکان کو چار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ پولیس نے جلائے جانے والے ٹرک اور کینٹینرز کے مالکان سے کلیم مانگ لیے ہیں جن کو پولیس فائل کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ کینٹینرز کو آگ لگانے والے گرفتار ملزمان ہی نقصان کا ازالہ کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے حکومت اور پولیس نے مظاہرے کے منتظمین اور جماعتوں کے قائدین کو پوری طرح بری الزمہ قراردیتے ہوئے سارا ملبہ ملک بھر سے دھرنے میں شرکت کے لیے گئے عام کارکنوں پر ڈال دیا ہے ‘دینی جماعتوں کے حکومت کے ساتھ مذکرات کرنے والے قائدین نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے-

متعلقہ عنوان :