کراچی،الیکشن کمیشن نے این اے 245اورپی ایس 115میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 90فیصدپولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیدیا

حلقوں میں7اپریل کو عام تعطیل کا بھی حکم

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:59

کراچی،الیکشن کمیشن نے این اے 245اورپی ایس 115میں ضمنی الیکشن کے سلسلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ245اورصوبائی حلقہ115میں اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں90فیصدپولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیدیاہے اور ان حلقوں میں7اپریل کو عام تعطیل کا بھی حکم دیاہے یہ فیصلہ ہفتہ کے روزالیکشن کمشنرآف سندھ تنویرذکی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل آئی کراچی پولیس مشتاق مہر، ڈپٹی کمشنرایسٹ،ڈپٹی کمشنرسینٹرل،رٹرننگ افسراورمحکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے اندراور باہررینجرزتعینات کی جا ئے گی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو ما نیٹرکرنے کیلئے دونوں ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں دس دس ما نیٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ این اے245میں33پولنگ اسٹینوں کو انتہائی حساس اور124پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیاگیاہے سندھ اسمبلی کے حلقہ115میں66پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 14پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیاگیاہے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور رینجرز کے13اورحساس پولنگ اسٹیشنوں پر 7اہلکارتعینات کیے جا ئیں گے