نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے،حامد رضا

بھارتی جاسوس کی گرفتار ی پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسناک ہے، وفود سے گفتگو

ہفتہ 2 اپریل 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد جہادیوں نے غیر مسلموں سے زیادہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔بھارتی جاسوس کی گرفتار ی پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسناک ہے۔پاکستان کے نظریاتی تشخص کیلئے ہر قربانی دیں گے۔پاکستان کو اس وقت خطرہ شمال سے ہے۔افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔

پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردوں کو امریکہ ، بھارت اور افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔حکومت بھارت کے معاملے میں بزدلانہ حکمت عملی چھوڑے۔بلوچستان میں پنجابیوں کو قتل کرنے والوں کو افغانستان میں پناہ دی جاتی ہے۔افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں ہونیوالی بد امنی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

بھارتی بولی بولنے والے ملک کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ قوم کی بد قسمتی ہے کہ مغرب اور امریکہ کے فکری غلام پاکستان پر حکمرانی کررہے ہیں۔عوام حکومت سے مایوس اور بیزارہے۔افغان مہاجرین پاکستان کی معیشت کیلئے بوجھ اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ پاک افغان سرحد پر نگرانی اورگشت کا نظام مئوثر بنایا جائے۔