ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،لاکھوں افراد شریک ہونگے ، قائم علی شاہ
جیالے ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے والہانہ محبت کا مظاہرہ کریں گے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر تختہ دار پر بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے اور پھانسی قبول کی لیکن پیپلز پارٹی اور قائدین سے اپنی محبت ختم نہیں کیا،وزیر اعلی سندھ
ہفتہ 2 اپریل 2016 22:21
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد و بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل 2016 کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہونگے ، پیپلز پارٹی کے جیالے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے والہانہ محبت کا مظاہرہ کریں گے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر تختہ دار پر بھی جئے بھٹو کے نعرے لگائے اور پھانسی قبول کی لیکن پیپلز پارٹی اور قائدین سے اپنی محبت ختم نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے انتظامات کے سلسلے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر سکھر ڈویژن کے ایم این ایز، ایم پی ایز ، پارٹی کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے پارٹی ورکرز نے جوش اور جذبے کے تحت ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو کی محبت میں پھانسی کا پھندا پہن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایااور جئے بھٹو کا نعرہ لگایا اور جانثاران بے نظیر بھٹونے 18 اکتوبر کو کراچی آمد پر دھماکے میں اپنے قائد کو بچانے کے لیے خون کا نذرانہ دیا اور بھاگے نہیں بلکہ اپنی قائد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا یہ جذبہ اور محبت کسی اور پارٹی میں نہیں ملتا پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالوں نے تاریخ رقم کی ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے کردار ، عمل سے اُس وقت کے ایک صدر ایوب خان کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا اور اسی ریت کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو نے ایک صدرکو عہدہ خالی کرنے پر مجبور کیاا ور کو چیئرمین آصف علی زرداری نے ان کو کہا کہ اب آپ کو جانا ہوگا آج پاکستان میں جمہوریت اور سیاست کی جیت کا سہرا آصف علی زرداری کے سر ہے انہون نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولی کے موقع پر عمر کوٹ میں بہت بڑا جلسہ کیاجس میں صرف عمر کوٹ کے لوگ تھے سخت دھوپ اور گرمی میں اپنے قائد کو سلام کرنے آئے ہوئے لوگوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا اور شہید بھٹو کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ، سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، گھوٹکی کے صدر باری خان پتافی ، خیرپور کے جنرل سیکریٹری نظر محمد گاہو، سکھر کے صدر حاجی انور خان مہر اور اقلیت کے صدر کیکو مل نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کیا آخر میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حاجی انور خان مہر کی رہائش گا ہ پر استقبالیہ میںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.